ETV Bharat / jagte-raho

ٹرین سے کٹ کر ماں اور دو بچیاں ہلاک - دہلی کے منڈوالین ریلوے اسٹیشن

دارالحکومت دہلی میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جب کہ ماں سمیت دو بچیاں ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوگئیں۔

دہلی پولیس
دہلی پولیس
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 2:19 PM IST

یہ سانحہ دہلی کے منڈوالی ریلوے اسٹیشن کا ہے، جہاں ایک خاتون اور دو بچیاں ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوگئی ہیں۔

لاش کے پاس ایک ڈیڑھ برس کو معصوم بچہ بھی روتا ہوا ملا ہے۔

ٹرین سے کٹ کر ماں اور دو بچیاں ہلاک

اس کے ساتھ ہی پولیس کو وہاں ایک موبائل فون بھی مسلسل بجتا ہوا ملا ہے۔

اطلاع ملنے کے فوراً بعد آنند وہار ریلوے پروٹیکشن فورس کے سب انسپکٹر یوگیش جائے واردات پہنچے۔

آر پی ایف نے بچے کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا ہے جب کہ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر قریب 30 سے ​​35 سال ہے۔ دونوں لڑکیوں کی عمر بھی 6 سال سے کم ہے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ خود کشی کا معاملہ نظر آ رہا ہے۔

ریلوے پروٹیکشن فورس کے سینئر ڈی ایس سی ہریش سنگھ پاپولا نے بتایا کہ معاملہ جی آر پی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر اس معاملے میں کچھ اور تاخیر ہوئی ہوتی تو یہ معصوم بچہ بھی ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہو جاتا۔

خاتون کے موبائل سے اس کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.