ETV Bharat / jagte-raho

میرٹھ: طالبہ کا گولی مار کر قتل - میرٹھ پولیس

اترپردیش کے شہر میرٹھ کے سردھنہ علاقے میں ایک طالبہ کو اسی کے گھر والوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، ابتدائی تحقیقات میں معاملہ آنر کلنگ کا بتایا گیا ہے۔

طالبہ کا گولی مار کر قتل
طالبہ کا گولی مار کر قتل
author img

By

Published : Feb 16, 2020, 11:59 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:26 PM IST

میرٹھ پولیس نے بتایا کہ سردھنہ علاقہ کے دبتھووا ٹاؤن کے رہنے والے جيوندر کی 19 سالہ بیٹی ٹینا عرف تانیہ نے سنیچر کی شب تقریباً ساڑھے 11 بجے جب گھر کا دروازہ کھولا تو کسی نامعلوم شخص نے اسے گولی مار دی۔

زخمی حالت میں ٹینا کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹینا 12 ویں جماعت کی طالبہ تھی اور گزشتہ برس فیل ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو 12 بجے کے بعد دی۔

ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کا قتل معاشقہ کے سبب اس کے ہی گھر والوں نے کیا ہے، اس بات کی تصدیق حراست میں لیے گئے مقتول لڑکی کے گھر والوں نے کی ہے۔

اس معاملے میں پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.