بانڈی پورہ کے شاہ گنڈ سوناواری میں ہلاک ہونے والے افراد رائس مل میں کام کر رہے تھے اور وہ اس دوران مشین میں پھنس جانے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے- اگرچہ مقامی لوگوں نے انہیں فوراً ہسپتال پہنچایا۔ تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا-
- مزید پڑھیں:کولگام میں پولیس نے حاملہ کو اسپتال پہنچایا
ایک پولیس اہلکار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مل کے مالک کی شناخت عبدالمجید ڈار ولد عبدالکریم کریم ڈار کے طور پر ہوئی ہے-
مہلوک کے اہل خانہ کے مطابق وہ کئی برسوں سے رائس مل سے منسلک تھے اور وہ اس کام میں کافی ماہر تھے۔ تاہم پیر کو وہ اسی مشین میں پھنس گئے اور ہلاک ہوگئے-
پولیس اس سلسلے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے اور اصل وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔