ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے شہر تھانہ علاقہ کے کمپنی باغ میں آج علی الصبح پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے اس شخص کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔.
بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کی شادی گزشتہ 5 اگست 2020 کو لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی تھی۔ اسی وقت سے یہ شخص اپنی بیوی سے پریشان تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ اس کی بیوی ہمیشہ اسے ٹارچر کررہی تھی، آخر مجبور ہوکر آج اس نے خودکشی کرلی۔
مزید پڑھیں:نوئیڈا: تالی اور تھالی بجا کر حکومت کو بیدار کرنے کی کوشش
اس سلسلہ میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ تھانہ شہر علاقہ کے کمپنی باغ میں ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی تھی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے قبضے میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
ابھی تک اہل خانہ کی طرف سے کوئی تحریر موصول نہیں ہوئی ہے، تحریر موصول ہونے کے بعد آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔