ETV Bharat / jagte-raho

مالیگاؤں کارپوریشن کا رشوت خور افسر گرفتار

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 6:52 AM IST

مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن کے ایک اعلی افسر کو اینٹی کرپشن بیورو نے 3000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

image
image

ریاست مہاراشٹر کے معروف شہر مالیگاؤں کی میونسپل کارپوریشن پربھاگ 4 کے اعلی افسر "پنکج سنونے" کو اینٹی کرپشن بیورو نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ کارروائی منگل کی شام اینٹی کرپشن بیورو کے ذریعے انجام دی گئی۔ شبیر نگر ناندیڑی اسکول (مالیگاؤں) میں واقع کارپوریشن پربھاگ 4 پر منگل کی دوپہر میں پربھاگ افسر "پنکج سنونے" کو شیخ فہیم جاگیر ساکن رونق آباد کے ہاتھوں کسی کام کے لیے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل رونق آباد کے سابق کارپوریٹر شیخ ندیم (فٹر) نے مذکورہ پربھاگ اور افسر پر صحیح طریقے سے کام نہ کرنے پر سوال اٹھایا تھا۔ جس کے بعد پنکج سنونے نے سرکاری عہدہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شیخ ندیم سمیت کئی نوجوانوں کے خلاف دفعہ 353 کے تحت فریاد درج کرائی تھی۔

اس سلسلے میں فہیم جاگیردار (26) سالہ ساکن رونق آباد مالیگاؤں نے شکایت درج کروائی تھی۔ فہیم جاگیردار کے مطابق پربھاگ نمبر 4 میں میڈیکل اسٹور جاری کرنے کے لیے منظوری دینے کی مناسبت سے پنکج سنونے کو گزشتہ 3 ماہ سے درخواست کی جارہی تھی لیکن وہ 10 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کررہے تھے۔ تب ان کے بھائی علیم جاگیر دار نے چار روز قبل اینٹی کرپشن بیورو سے رابطہ کیا۔

اس بات کی اطلاع ملتے ہی ناسک اینٹی کرپشن بیورو کے چیف نے چار افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس کے بعد یہ ٹیم منگل کی صبح مالیگاؤں پہنچی اور میونسپل کارپوریشن میں نگر سچیو دفتر میں پنکج سنونے کو 3000 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اس معاملے کی مزید تفتیش ناسک اینٹی کرپشن بیورو کررہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.