واضح رہے کہ اوشیوارہ پولیس نے اس سے قبل بنوے کوڈیری کے خلاف ریپ اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا تھا جسکے بعد سے ملزم فرار بتایا جارہا ہے۔
جبکہ 13 جون کو ممبئی پولیس کو ایک اور شکایات مصول ہوئی جس میں ایک خاتون نے بنوے کوڈیری کے خلاف جنسی زیادتی و شادی کے جھانسے کی بات کہی ہے۔
شکایت داخل کرنے والی متاثرہ خاتون کا تعلق بہار سے ہے جو پیشے سے تھیں، ملزم سے انکی دوستی سنہ 2009 میں ایک ڈانس بار میں ہوئی پھر دوستی محبت میں بدل گئی پھر وہ اندھیری کے ایک فلیٹ میں ملزم کے ساتھ رہنے لگی، ایک برس بعد سن 2010 میں انہیں ایک بیٹا ہوا۔
متاثرہ کے مطابق 2018 تک ملزم کا مذکورہ فلیٹ میں آنا جانا رہتا تھا اور وہاں کا کرایا بھی دیتا تھا، لیکن گذشتہ برس سے اس کا آنا بند ہو گیا۔
متاثرہ نے جب اسکے بارے میں معلوم کیا تو سوشل سائٹس سے کے ذریعے یہ پتہ چلا کہ بنوے کوڈیری کی کیرلا میں شادی ہو چکی ہے، جس پر خاتون نے پولیس سے شکایت کی، پولیس شکایت کی جانکاری جب ملزم کو ہوئی تو انہوں نے متاثرہ خاتوں کو دھمکانے لگا۔
خیال رہے کہ مبئی پولیس کے لوک آوٹ نوٹ کے خلاف ملزم شخص نے پیشگی ضمانت عرضی بھی داخل کی ہے جس پر آج سماعت ہوگی۔