جیل انتظامیہ کے مطابق 2010 سے قتل کے معاملے میں جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے قیدی نے انگوچھے کا پھندہ بناکر خودکشی کر لی۔
رامپور میں گذشتہ ماہ سے خود کشی کی وارداتوں کافی بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔
خودکشی کے ایک نئے معاملے کی اطلاع رامپور کی ضلعی جیل سے موصول ہوئی ہے۔
جیل انتظامیہ نے بتایا کہ ضلعی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ایک قیدی نے خودکشی کر لی ہے۔
جیل پولیس نے مہلوک کا پوسٹ مارٹم کرایا۔
بتایا گیا ہے کہ تیج پال ولد بھیم سین ساکن ضلع سنبھل 2010 سے قتل کے معاملے میں جیل عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا اور دس سال کی سزا کاٹ چکا تھا۔
مہلوک کیسنر کی بیماری میں بھی مبتلا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ مہلکوک نے انگوچھے کا پھندہ بناکر گلے میں ڈال کر خودکشی کرلی۔ واردات کا علم ہوتے ہی جیل میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیے:نئے ٹرسٹ میں جلد شامل ہو سکتے ہیں اقبال انصاری
جیل انتظامیہ نے مہلوک کی لاش کا پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہسپتال کی مورچری میں رکھوا دیا ہے اور مہلوک کے گھر والوں کو مطلع کر دیا ہے۔