ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں آزاد سماج پارٹی کے رہنما کی لاش مشتبہ حالت میں ان کی کار سےبرآمد کی گئی ہے۔
متوفی نے گذشتہ ماہ 25 اگست2020 کو بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر کی آزاد سماج پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ان کی شناخت مرسلین کے طور پر کی گئی ہے۔
لاش متوفی کی پرائویٹ کار آئی 20 سے ملی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور کارروائی بھی شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق وہ پراپرٹی کا کام بھی کیا کرتے تھے۔
پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کے جسم پر کسی قسم کے زخم کے نشانات نہیں ملے ہیں، تاہم منہ سے خون نکل رہا ہے۔
تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:لکھنؤ: آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد ہلاک
پولیس نے اہل خانہ سے مزید جانکاری لینے میں مصروف تاکہ قاتل کے اصل مجرم کا پتہ لگانے میں آسانی ہو سکے۔