ریاست راجستھان کے شہر ادئے پور میں واقع مشہور لکشمی ولاس ہوٹل کو صرف 7.5 کروڑ میں بیچ کر حکومت کو 244 کروڑ روپے کا نقصان کرنے کے معاملے میں جودھ پور سی بی آئی عدالت نے کارروائی کی تھی۔
اس ضمن میں سابق مرکزی وزیر ارون شوری ، سابق آئی اے ایس پردیپ بیجل اور بھارت ہوٹل لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جیوتسنا سوری کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
اب معاملہ راجستھان ہائی کورٹ کی مرکزی بینچ جودھ پور تک پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں:ارون شوری کے خلاف مقدمہ درج
بھارت ہوٹل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جیوتسنا سوری نے راجستھان ہائی کورٹ میں سی بی آئی کے حکم کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اسے چیلنج کیا ہے۔
سابق مرکزی وزیر مملکت برائے قانون اور رکن پارلیمان پی پی چودھری ہائی کورٹ میں سوری کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ کی حیثیت سے وکالت کریں گے۔
اس پر 18 ستمبر 2020 کو سماعت ہونی تھی، اب 22 ستمبر کو عدالت میں سماعت کی جائے گی۔