ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک متھرا کے رہنے والے جتیندر پال بھی تھے۔
آج جتیندر پال کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں’’براری‘‘ میں ادا کی گئی۔
بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے جانباز پولیس اہلکار کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ لوگوں نے انہیں نم آنکھوں سے الوداع کہا۔
مزید پڑھیں:سماج وادی پارٹی نے کانپورمیں احتجاج کیا
’’بھارت ماتا کی جئے‘‘ اور ’’جتیندر پال امر رہے‘‘ کے نعرے سے فضا گونج رہی تھی۔
جتیندر پال کی عمر 22 برس تھی، ان کی تقرری 2018 میں ہوئی تھی۔ پسماندگان میں 70 کے برس کے ضعیف باپ کے علاوہ ایک چھوٹی بہن اور دو چھوٹے بھائی ہیں۔
جتیندر پال کے بھائی سوربھ نے انہیں نذر آتش کیا۔
آگرہ کے آئی جی اے ستیش گنیش نے اس موقع پر کہا کہ اس افسوسناک وقت میں پولیس محکمہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔