ریاست کرناٹک میں گلبرگہ شہر کے باپونگر مانگرواڑی میں 24 اپریل کو چرنجیوی چمپا لال پاٹل نوجوان کے اوپر چاقو سے حملہ کر کے شدید طور سے زخمی کر دیا گیا تھا۔
پولیس نے اس واردات کو انجام دینے کے 24 گھنٹے میں ہی چار ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چرنجیوی کو ایک لڑکی کے معاملے میں جھگڑے کے دوران پیٹ میں چاقو گھونپ کر شدید طور سے زخمی کیا گیا تھا۔
زخمی حالت میں ہی چرنجیوی کو یونائنیڈ اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا لیکن وہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔