پولیس کے مطابق مذکورہ گروہ کے ارکان مہنگے ہوٹلوں میں سیمنار اور پروگرام کرانے کی بات کرکےلوگوں کو اپنا شکاربناتے تھے۔
وجے نگر تھانہ علاقے کے انچارج تہذیب قاضی نے بتایا کہ ہم نے اس گروہ کے دو ایسے شاطر بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔
مذکورہ گروہ کے ارکان اپنے آپ کو ہائی پروفائل بتاکر مہنگے ہوٹلوں میں قیام کرتے تھے، جہاں سے وہ نئے موبائل فون لے کر فرار ہوجاتے تھے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ گروہ کے شاطر بدمعاشوں نے اب تک لاکھوں کی دھوکہ دہی کی وارداتوں کو انجام دے چکا ہے۔ یہ گروہ دہلی، حیدرآباد، ممبئی اور کولکاتا جیسے بڑے شہروں میں اس طرح کی واردات کو انجام دے چکےہیں۔'
پولیس نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں دوسرے صوبوں سے بھی ان کی معلومات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت قلندر اور جسوندر کے طور پر ہوئی ہے، جن کا تعلق جھارکھنڈ بتایا جارہا ہے۔ فی الحال ان سے تفیش جاری ہے'۔