مرادآباد میں آج انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم نے کانٹھ روڈ پر مشہور ہر سہایہ مل جویلرس کے شوروم پر چھاپہ ماری کی۔انکم ٹیکس کی کئی ٹیموں نے چھاپہ مار کر ٹیکس چوری کے معاملے میں جانچ پڑتال کرنا شروع کردی گئی ہے۔
انکم ٹیکس محکمہ نے ہرسہایہ مل جویلرس کے مرادآباد، بریلی اور بدایوں میں موجود تمام شو روم میں چھاپہ ماری کی۔جہاں جہاں بھی انکے شوروم موجود ہیں، ان سبھی پر چھاپہ ماری کر کاغذات کی جانچ کی جارہی ہے۔
انکم ٹیکس کی ٹیم نے صبح دس بجے چھاپے ماری کر ہرسہایہ جویلرس پر ٹیکس چوری کے معاملے میں اپنی چانچ پڑتال شروع کردی ہے۔انکم ٹیکس کی ٹیم رات کے آٹھ بجے تک اسی کارروائی میں لگی ہوئی تھی۔انکم ٹیکس کی ٹیم نے شوروم کے اندر آنے اور جانے پر پوری طرح سے پابندی لگادی ہے۔
اطلاع کے مطابق انکم ٹیکس ٹیم نے شوروم کے دستاویز لیپ ٹاپ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔یہ معاملہ کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا بتایا جا رہا ہے