ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں خوردنی اشیاء میں ملاوٹ کے تعلق سے فوڈ اینڈ ڈرگس محکمہ نے ضلع کے کئی مقامات پر چھاپہ مار کر تقریباً دس لاکھ قیمت کا ملاوٹی کھویا برآمد کیا ہے.
فوڈز اینڈ ڈرگس محکمہ کی افسر ارچنا دھرانی نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کھانے کے سامان میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہیں.
اس کے لئے ضلع میں پانچ ٹیموں کی تشکیل دی گئی ہے تین شہر میں جب کہ دو دیہی علاقے میں مسلسل چھاپہ ماری کر کارروائی کر رہی ہیں.
انہوں نے بتایا آنے والے دیوالی کے پیش نظر مٹھائی جیسی چیزوں میں ملاوٹ کا زیادہ خطرہ ہے۔ اس لیے مٹھائی کی دکان پر گہری نظر ہے ساتھ ہی مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر کارروائی کی گئی ہے.
اس سلسلے میں دو پک اپ کھویا برآمد کیا گیا ہے جس میں ابتدائی تفتیش کے مطابق ملاوٹ کیے گئے ہیں جنہیں ضبط کر لیا گیا ہے۔
مزید کاروائی جاری ہے انہوں نے بتایا کہ ضبط کیا گیا کھویا تقریباً دس لاکھ روپےقیمت کے ہیں.
انہوں نے بتایا کہ شہر میں دودھ کی چیزوں اور رنگین مٹھائی میں ملاوٹ کے زیادہ خدشات ہیں ایسے میں دودھ ڈیری و سے سیمپل لے کر تفتیش کی جارہی ہے.