بہار میں شراب پر پابندی کے باوجود سماج دشمن عناصر کی جانب سے غیر قانونی شراب کی فروخت جاری ہے۔
بہار میں اسمگلر غیرقانونی شراب ریاست جھارکھنڈ اور ریاست اترپردیش سے لاتے ہیں۔
تاہم پولیس کی جانب سے شراب اسمگلروں پر مسلسل کارروائی اور گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔
گذشتہ روز ریاست اتر پردیش کی جانب سے سینٹرو کار میں بڑی مقدار میں شراب لائی جا رہی تھی ، جسے پولیس نے ضبط کیا ہے۔
درگاوتی پولیس نے کاررواٸی کر غیر قانونی شراب ضبط کیا ہے۔
معلومات کے مطابق درگاوتی پولیس کو اطلاع ملی کہ اترپردیش کے طرف سے شراب بہار جارہی ہے ۔
انگریزی شراب کے 4 کارٹون اور کولڈ بیئر کے 15 کارٹون مجموعی طور پر شراب کی 456 بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔
ضبط کی گئی کار کا نمبر HR30E 9700 بتایا جارہا ہے ۔اس میں شراب رکھی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بہار کے خودکفیل ہونے سے ہی ملک خودکفیل ہوگا: پردھان
تاہم پولیس کی کارروائی کے دوران شراب کے اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جس کی تلاش جاری ہے۔