ETV Bharat / jagte-raho

جاڈو جاوید قتل کے ملزمین گرفتار - تلنگانہ کی خبریں

فلک نما پولیس نے جمیل قریشی، آنند کمار اور دو نابالغوں سمیت پانچ کو گرفتار کیا ہے۔ جو بنڈلہ گوڑا علاقے میں روپوش تھے۔

جاڈو جاوید قتل کے ملزمین گرفتار
جاڈو جاوید قتل کے ملزمین گرفتار
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 8:16 PM IST

حیدرآباد کی فلک نما پولیس نے اس ماہ کی پانچ تاریخ کو پیش آئے قتل کی واردات میں ملوث ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

پرانے شہر کے علاقے فلک نما میں پیش آئے قتل کی واردات جس میں جاڈو جاوید نامی شخص کو بڑی بے رحمی کے ساتھ چاقو سے وار پہ وار کرکے ہلاک کردیا گیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق جمیل قریشی نے اپنے والد کو چور کہنے پر اندھا دھند چاقو سے حملہ کرکے جاڈو جاوید کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فلک نما پولیس نے جاڈو جاوید کے قتل کے معاملے کا خلاصہ کیا۔جو اس ماہ کی 5 تاریخ کو فلک نما کے انصاری روڈ پر آدھی رات کو پیش آیا تھا۔ پانچ ملزمین کو پولیس نےگرفتار کیا ہے۔ گرفتارپانچ ملزمین میں سے دو نابالغ ہیں۔

ساوتھ زون کے ڈی سی پی گجراو بھوپال نے کہا کہ یہ قتل اس لئے کیا گیا کیونکہ جاڈو جاوید نے ملزم جمیل قریشی کے والد کو چور کہا۔

انھوں نے کہا کہ مقتول جاڈو جاوید کے خلاف بھی فلک نما اسٹیشن میں روڈی شیٹ اور اس پر متعدد کیسز درج ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس ماہ کی چار تاریخ کو دوپہر کے وقت جاڈو جاوید نے جمیل قریشی کو راستے میں روک کر اس کے والد کو چور کہا۔جس کے بعد جمیل نے اپنے دو بھائی اور دیگر کے ساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنایا اور پانچ ستمبر کی رات کو جاڈو جاوید پر چاقو سے اندھا دھند حملہ کرکے قتل کردیا۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ فلک نما پولیس نے جمیل قریشی، آنند کمار اور دو نابالغوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جو بنڈلہ گوڑا علاقے میں روپوش تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اندور میں شیوسینا رہنما کے قتل کے الزام میں 7 گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.