ضلع گیا میں لاک ڈاون کے درمیان ایس ایس بی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اینٹ بھٹے میں اسلحہ کو چھپا کر رکھا گیا ہے۔جس کے بنا پر ایس ایس بی اور ضلع پولیس نے مل کر اینٹ بھٹے سے اسلحہ برآمد کیا۔یہ اسلحہ نکسلی تنظیم بھاکپا ماؤ وادی کا بتایا جارہا ہے۔
سنیچر کے روز ایس ایس بی 29 کے کمانڈنٹ راجیش کمار سنگھ کی ہدایت پر نائب کمانڈنٹ اوپیندر کمار کی قیادت میں ضلع پولیس نے چھاپہ ماری کی۔
اطلاع کے مطابق اینٹ بھٹی کے چمنی کے اندر اسلحہ چھپا کر رکھا ہوا تھا۔اسلحہ کے علاوہ نکسلی پرچے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
تایاجارہاہے کہ بابا اینٹ بھٹہ گزشتہ تین سالوں سے بند ہے اور اسی کافائدہ اٹھاکر نکسلیوں کے ذریعے یہاں اسلحے چھپا کررکھے جارہے تھے ۔ان اسلحوں کولیکر نکسلی لوٹ کی رقم مانگنے جاتے تھے اور پھر واپس آکر ان اسلحوں کو یہیں پررکھ دیتے تھے
ایس ایس بی کے ڈپٹی کمانڈنٹ نے بتایاکہ خفیہ اطلاع کی بناء پر چھاپے ماری گئی تھی ۔ اینٹ بھٹے میں کافی دنوں سے نکسلی اپنا اسلحہ چھپا کر رکھ رہے تھے ، یہیں سے اسلحے نکال کر علاقے میں لیوی مانگنے یاحملہ کرنے جاتے تھے ۔
انہوں نے بتایاکہ اس معاملے میں کچھ نکسلیوں کے نام سامنے آئے ہیں ۔حالانکہ اسلحہ برآمدگی کے معاملے میں ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔