بہار کے ضلع گیا میں پکڑے گئے تین شاطر بدمعاش ڈوبھی میں واقع پٹرول پمپ لوٹ معاملے کے اہم ملزم بھی ہیں، گرفتار کیے گئے بدمعاشوں کے پاس سے اسلحہ، گولی، موٹر سائیکل، موبائل فون سمیت لوٹ کے پچیس ہزار روپئے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار بدمعاشوں کے خلاف ڈوبھی اور ضلع کے مختلف تھانوں سمیت جھارکھنڈ کے چترا ضلع میں کئی مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ سبھی لوٹ کے واقعے کو انجام دینے کے لیے نکلے تھے تبھی خفیہ اطلاع کی بنأ پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
اے ایس پی رویش کمار نے بتایا کہ شاطر بدمعاشوں میں ایک راہل کمار جھارکھنڈ کے چترا ضلع کے ہنٹرگنج تھانہ حدود کے اٹمی گاوں کاباشندہ ہے۔ جبکہ دوسرا ڈوبھی تھانہ حدود کے منجری گاوں کا اویناش کمار عرف بٹوشرما اور تیسرا بارہ چٹی تھانہ حدود کے گھرسنڈی گاوں پرکاش کمار نامی ملزم ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بٹو شرما کے پاس سے ایک غیر ملکی پستول برآمد کیا گیا ہے۔ جس پر 'میڈ ان اٹلی تحریر' ہے اور ساتھ ہی اس کے پاس سے دوزندہ کارتوس اور میگزین برآمد کی گئی ہے۔ ان کے خلاف ڈوبھی تھانہ میں ایف آئی آر درج کراکر جیل بھیجنے کی کاروائی جاری ہے۔