ملازمت کا وعدہ کرکے 20 کروڑ کی ٹھگی کرنے والی میوا چوپڑا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ملزم میوا چوپڑا کو پولیس نے دیر رات میوا چوپڑا کو اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔واضح رہے کہ میوا خواتین و اطفال کی ترقیاتی افسر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکی ہیں اور ٹھگی معاملے میں وہ گزشتہ 5 مہینوں سے فرار تھی۔
پولیس اسٹیشن میں محکمہ خواتین و اطفال کی سابقہ افسر میوا کے خلاف محکمہ پولیس اور خواتین و اطفال ترقیاتی محکمہ میں ملازمت کا جھوٹا دلاسہ دے کر بلودا بازار سمیت ریاست کے دیگر اضلاع کے تقریبا 200 بے روزگار نوجوانوں سے قریب 20 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔میوا کے علاوہ ان کے 5 دیگر ساتھیوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرایا گیا تھا۔اس شکایت کے درج ہونے کے بعد سے تمام ملزمین فرار تھے۔ساتھ میں میوا کا موبائل فون بھی بند تھا۔پولیس مسلسل ملزمین کے ٹھکانے کی تلاش میں لگی ہوئی تھی۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق میوا کچھ اہم دستاویزات لینے کے لیے گپ چپ طریقے سے بلودا بازار میں واقع اپنے گھر میں آئی تھی۔ مخبر نے پولیس کو اس بارے میں اظلاع دی۔اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم میوا چوپڑا کو گرفتار کرلیا۔ اس سے قبل نومبر میں پولیس نے دو ملزمین دلبیر پرستے اور کندن سنگھ کو گرفتار کیا تھا، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دھوکہ دہی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کیس کا مرکزی ملزم اشوک پانڈے ابھی تک مفرور ہ ، جس کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ خواتین و اطفال ترقیاتی کی سپروائزر میوا چوپڑا نے تقریبا 200 بے روزگار نوجوانوں کو نوکری کا لالچ دے کر تقریبا 20 کروڑ روپئے کی ٹھگی کی تھی۔اس معاملے سے متاثرہ افراد نے بلودا بازار کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔متاثرہ افراد نے پولیس اسٹیشن میں شکایت کے ساتھ ایک لاکھ روپئے کے لین دین کا آڈیو اور ویڈیو بھی پولیس کو سونپا تھا۔ میوا کو شکایت درج ہونے کی خبر ملتے ہی وہ فرار ہوگئی۔پولیس پر اس معاملے میں ایف آئی آر درج نہ کرنے کا بھی الزام تھا۔