ETV Bharat / jagte-raho

بہرائچ سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک - road accident in Bahraich

اترپردیش میں بہرائچ ضلع کے نانپا را کوتوالی علاقے میں آج رات سڑک حادثے میں کار سوار پانچ باراتيوں کی موت جبکہ دیگر چار زخمی ہو گئے۔

Five killed in road accident in Bahraich
بہرائچ میں سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Dec 12, 2019, 10:12 AM IST

پولیس ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ کوتوالی نانپارا علاقے کے گاندھی پارک محلہ کے انل سونی کی بیٹی کی شادی رپيئی ڈيها روڈ پر واقع بندھن گیسٹ ہاؤس میں ہونی تھی۔

بارات شہر کے محلہ ناظرپورہ سے نانپارا کے لئے روانہ ہوئی۔
پولس نے بتایا کہ انووا کار میں ڈرائیور سمیت نو افراد سوار تھے۔بدھ کی رات تقریبا 10 بجے باراتیوں کی کار جب نانپارا-بہرائچ راستے پر دھنولي گاؤں کے قریب پہنچی تو اسی دوران بہرائچ کی جانب سے جا رہے ٹرک کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ بے قابو ہو کر کار پر گرگیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کار سوار کوتوالی نگر کے محلہ اكبرپور کے رام بابو (19)، دھرمیندر سونی (20) اور رسيا کے سورج کمار عرف سریش (22) سمیت پانچ باراتيوں کی موت ہو گئی جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو میڈیکل کالج بہرائچ میں داخل کرایا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.