بہرائچ ضلع کے خیری گھاٹ تھانے کے تحت گاؤں پراگی بیلی میں یہ المناک واقعہ پیش آیا۔
گھر کی چھت لگانے کے لئے کچی چھت ڈالی گئی تھی جس پر بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک وہ گرگئی جس کے سبب کھیلنے والے پانچ بچے اس میں دب گئے۔
بچوں کی چیخ پکار سن کر اہل خانہ بھاگ کر آۓ اور بچوں کو ملبے سے باہر نکالا تب تک ایک بچہ کی موت ہوچکی تھی ۔
مزید پڑھیں: پرتاپ گڑھ: سڑک حادثے میں تین نابالغ لڑکے ہلاک
باقی چار بچے شدید زخمی ہیں، زخمی بچے میڈیکل کالج بہرائچ میں زیر علاج ہیں۔