ETV Bharat / jagte-raho

مونگیر میں منی گن فیکٹری کا پردہ فاش - مونگیر میں مینی گن فیکٹری

مونگیر ضلع پولیس نے گوبر گیس پلانٹ کے نیچے چل رہے ایک منی گن فیکٹری کا پردہ فاش کرکے کثیر مقدار میں تیار اور نیم تیار اسلحہ کے ساتھ پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

file photo
فائل فوتو
author img

By

Published : Nov 27, 2019, 11:36 PM IST

بہارمیں مونگیر ضلع پولیس نے ضلع کے دھر ہرا تھانہ علاقہ میں گوبر گیس پلانٹ کے نیچے چل رہے ایک مینی گن فیکٹری کا پردہ فاش کرکے کثیر مقدار میں تیار اور نیم تیار اسلحہ کے ساتھ پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

مونگیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس منو مہاراج نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر گھر ہرا گاؤں واقع ایک غیر قانونی کارخانے پر چھاپہ مار کر ایک دیسی پستول ، بارہ نیم تیار دیسی پستول ،پندرہ کارتوس اور اسلحہ بنانے والی دیگر اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔

مسٹر مہاراج نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران موقع پر سے راجو کمار ، فیاض کمار ، گلاب کمار، اسلم کمار اورگوپال کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان میں راجو، فیاض اور اسلم بندوق کاریگر ہے جو مونگیرضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے مرزا پور برہد گاؤں کا رہنے والا ہے ۔ وہیں گلاب کمار اور گوپال کمار گوبر گیس پلانٹ کامالک ہے اور دھر ہرا گاؤں کا رہنے والا ہے ۔

ڈپٹی پولیس انسپکٹرجنرل نے بتایاکہ گرفتار اسلحہ سازوں اور کارخانہ مالکوں نے پولیس کے سامنے قبول کیا ہے کہ طلب کے مطابق سبھی دیسی اسلحہ تیار کر کے بدمعاشوں کو اس کی سپلائی برسوں سے کرتے آرہے تھے ۔ پولیس معاملے کی خصوصی تفتیش کررہی ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.