تفصیلات کے مطابق پالی کے رامپورہ کمریا گاؤں میں موجودہ پردھان کے شوہر وجے یادو اور سابق پردھان نیپال یادو کے بیچ پرانی رنجش ہے۔جس کو لے کر دونوں کے حامیوں میں اکثر ہی مارپیٹ ہوا کرتی ہے۔
دیوالی کے روز گاؤں میں جوا کھیلا جارہا تھا اور اسی درمیان دونوں گروپوں کے بیچ مارپیٹ شروع ہوگئی اور پھر گولی باری ہونے لگی۔ ہوائی فائرنگ کے دوران نیپال یادو کے بھتیجے سنیل اور مکیش کے پیٹ میں گولی لگ گئی نازک حالت میں انہیں لکھنؤ ریفر کیا گیا جہاں ان کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
اس واردات میں اور بھی کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں_ ہردوئی کے ایس پی انوراگ وتش نے بتایا ہے کہ چار ملزموں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے اور آگے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ کسی بھی طرح سے ماحول خراب نہ ہو اس کو لے کر پولیس پوری طرح الرٹ ہے۔