یہ سانحہ مہیارپور وارڈ نمبر 09 کے عبدالجلیل کے کھیلیان کا ہے، ان کی ساری فصل جل کر تباہ ہوگئی۔
آگ کیسے لگی، کس نے لگائی، کیوں لگائی اس کا ابھی کوئی سراغ نہیں لگ پایا ہے.
جاے واقعہ وارڈ ممبر زکی اصغر ببلو اور سماجی کارکن غفران عالم فوجی نے افسوس کا اظہار کیا اور انتظامیہ معاوضہ کا مطالبہ بھی کیا.
اس سلسلے میں ببلو کہتے ہیں کہ صبح صبح جب ہمیں جانکاری ملی کہ عبدالجلیل صاحب کے کھیت میں آگ لگ گئی ہے تو ہم لوگ موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن جب تک آگ دھان کے ڈھیر کو اپنے آغوش میں لے چکا تھا.
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ سرکار اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ عبدالجلیل جو ایک غریب کسان ہے. مشکل سے اپنا گزر بسر کرتا ہے انہیں مالی مدد دی جاے.
وہیں غفران عالم فوجی نے کہا کہ ایک تو ویسے ہی کسانوں کی حالت خستہ ہے اس پر آگ لگ جانا آپ سوچ سکتے ہیں کہ غریب عبدالجلیل کے اوپر کیا بیت رہی ہوگی. لہٰذا سرکار اور سسٹم میں بیٹھے لوگوں سے گزارش ہے کہ اگر معاوضہ کا کوئی فراہمی ہیں تو ضرور معاوضہ دیں.