فائربریگیڈ اہلکار نے بتایا کہ 'کالوپور پل کے نزدیک امدوپورا علاقے میں 'بھارت مل' کے احاطے میں اچانک شدید آگ لگ گئی۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں کے ساتھ اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کے لئے سخت مشقت کر رہے ہیں۔
رپورٹ لکھے جانے تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
پولیس کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔