سپریہ شرما نے کچھ دنوں قبل وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے گود لیے گئے گاؤں میں ایک اسٹوری کی تھی۔
اس سٹوری میں انہوں نے ڈومری گاؤں کی رہنے والی خاتون مالا دیوی اور ان کے اہل خانہ کو لاک ڈاؤن کے دوران ہونے والے مشکلات کا ذکر کیا تھا۔
مالا دیوی بنارس میونسپل کارپوریشن میں آؤٹ سورسنگ ملازم کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
سپریہ شرما پر اب مالا دیوی نے بنارس کے رام نگر تھانہ میں ایف آر درج کرایا ہے۔
ان کے مطابق سپریہ شرما نے اپنی اسٹوری میں ان کی غریبی اور ذات کا مذاق اڑایا جس سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ نجی نیوز ویب سائٹ اسکرول پر 8 جون کو ایک اسٹوری پبلش کی گئی تھی جس میں دعویٰ تھا کہ بنارس کے ڈومریا گاؤں جسے وزیراعظم نریندر مودی نے 2018 میں گود لیا تھا اس گاؤں کے لوگ لاک ڈاؤن میں بھوک سے پریشان ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس گاؤں میں لاک ڈاؤن کے دوران کئی لوگوں کے پاس راشن کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں راشن نہیں مل پارہا ہے۔
اس معاملے کی جانچ کر رہے سی او کوتوالی پردیپ سنگھ چنددل نے بتایا کی رام نگر تھانے میں خاتون نے خود آ کر کے سپریہ شرما کے خلاف ایک تحریر دیا ہے۔
جس کے بعد ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔
فی الحال اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے جانچ مکمل ہونے پر ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریہ شرما کے خلاف آئی پی سی سی سیکشن 259( کسی بیماری کو پھیلانے میں کی گئی لاپرواہی) اور 501 (ہتک عزت) اس کے علاوہ ایس سی ایس ٹی ایکٹ ایکٹ 1989کےسیکشن 3 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔