جھارکھنڈ میں دمکا ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ میں تلیا چک نواڈیہہ گاﺅں کے ایک دیہی شخص کے خلاف ہوم کورنٹائن اور لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے پر آج پولیس نے ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ مقامی سطح پر جماعت میں شامل ہونے کے بعد تیلیا چک نواڈیہہ کے ایک شخص کو 02 اپریل 2020کو دمکا میڈیکل کالج اور اسپتال میں جانچ کراکر ہوم کورنٹائن میں رہنے کو کہا گیا تھا ۔
ہوم کورنٹائن کے دوران کورنٹائن ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ ہی لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کر کے وہ اپنے گاﺅں چلا گیا ۔
ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس نے سخت کاروائی کرتے ہوئے دمکا مفصل تھانہ میں ملزم شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات میں ایف آئی آر درج کر کے آگے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔