ETV Bharat / jagte-raho

مرغی کے لیے باپ نے بیٹے کو ہلاک کیا - باپ نے بیٹے کا قتل کیا

مرغی کے مسئلہ پر ہوئے جھگڑے کے بعد ایک باپ نے اپنے بیٹے پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا یہ واردات اے پی کے وجیانگرم ضلع میں پیش آئی۔

مرغی کے لیے باپ نے بیٹے کو ہلاک کیا
مرغی کے لیے باپ نے بیٹے کو ہلاک کیا
author img

By

Published : Feb 24, 2020, 1:52 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:43 AM IST

تفصیلات کے مطابق 20سالہ مادیشور راو ایک کتا اپنے گھر لانا چاہتا تھا تاہم اس نے کتے کے بجائے مرغی لانے کو ترجیح دی۔مادیشور راو کے باپ کانتا راو نے مرغی کو لے جاکر قریب میں واقع جھیل میں ڈبوکر ہلاک کردیا۔بعد ازاں وہ گھر واپس ہوگیا۔کچھ دنوں بعد مادیشور نے اپنے باپ سے اپنی مرغی کے بارے میں دریافت کیا جس پر کانتا راو نے کہاکہ اس نے مرغی کو ڈبو کر ہلاک کردیا ہے۔اس پر مادیشور اپنے باپ پر کافی برہم ہوگیاجس کے نتیجہ میں دونوں میں جھگڑا ہوا۔اسی جھگڑے کے دوران آپے سے باہر ہوکر کانتا راو نے اپنے بیٹے پر چاقو سے حملہ کردیا۔ارکان خاندان نے فوری طورپر مادیشور کو قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔بیٹے کی موت کی اطلاع پر کانتا راو گھر سے فرار ہوگیا۔پولیس نے اس واردات کے سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.