یہ واقعہ ضلع کے حسن پور گاؤں کے کسان شیو کمار سنگھ کی بے رحمی سے پیٹنے کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔ جب کہ ان کے ایک دیگر رشتہ دار زخمی ہیں۔
اس واقعے کے بعد سے گاؤں میں غم کا ماحول چھایا ہوا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ کسان شیو کمار سنگھ اپنے کھیت میں لگائی گئی فصل کو دیکھنے گئے ہوئے تھے ۔ اس دوران کچھ لوگ کسی وجہ سے فصل کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ شیو کمار نے انہیں منع کیا۔
شیو کمار کے منع پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ جس کے بعد 15 سے 20 افراد شیو کمار سنگھ کے گھر آئے اور کسان کو مبینہ طور لاٹھیوں سے پیٹا۔
جب ہلاک شدہ کسان کے اہل خانہ نے بچانے کی کوشش کی تو انھیں بھی زد و کوب کیا گیا۔
اس واقعے میں کسان اور اس کے ایک رشتہ دار بری طرح زخمی ہوگئے۔انہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے کسان کو مردہ قرار دے دیا۔ جب کہ ان کے رشتہ دار کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔