یہاں پولیس نے بڑی مقدار میں جلیٹن اور ڈیٹونیٹر کے ساتھ ساتھ دیگر کیمیکل بھی برآمد کرلیا ہے۔
پولیس اہلکار نے یہ تمام اشیا ضلع کے پالازوری کے سیرسیا پہاڑی میں بنے ہوئے الگ الگ گڈھوں سے برآمد کیا ہے۔
دیوگھر کے پالازوری بلاک میں پولیس نے بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا ہے۔
خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے سیرسیا پہاڑی کے پاس بنے ہوئے مختلف گڈھوں کو جے سی بی کی مدد سے کھدائی کی اور بارودی مواد ضبط کیا ہے۔
یہ دھماکہ خیز اشیا 120 سے زائد باکس میں رکھے ہوئے تھے۔
تاہم کسی کی گرفتاری کا کوئی اطلاع نہیں ہے۔
فی الحال پولیس اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ تمام کارروائی ایس ڈی پی او منگل سنگھ جمودا کی سربراہی میں عمل میں آئی۔