ETV Bharat / jagte-raho

بہار: پولیس اور شراب اسمگلرز کے مابین تصادم - بہار شراب اسمگلر

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں شراب مافیاؤں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارنے گئی پولیس اور شراب مافیاؤں کے مابین زبردست تصادم ہوا۔

بہار:پولیس اور شراب اسمگلروں کے مابین تصادم

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 5:10 PM IST

Updated : Sep 5, 2020, 6:17 PM IST

دارالحکومت پٹنہ کے جکن پور پولیس اسٹیشن علاقے میں شراب مافیا اور پولیس کے درمیان جم کر فائرنگ ہوئی۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شراب مافیا کے ٹھکانے پر چھاپہ ماری کے لیے گئی پولیس کو دیکھتے ہی بدمعاشوں نے پولیس کی ٹیم پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔

بہار:پولیس اور شراب اسمگلروں کے مابین تصادم

شراب اسمگلروں نے پولیس ٹیم کو مارنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس کو بھی فائرنگ کرنی پڑی۔ اس تصادم میں ایک شراب مافیا کو گولی لگ گئی۔ اسے پی ایم سی ایچ بھیج دیا گیا ہے۔

وہیں اس حادثے کے بعد سے پورے علاقے میں تناؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا ابتدائی علاج پی ایم سی ایچ میں کیا گیا۔ اس کے بعد تمام پولیس اہلکاروں کو علاج کے لئے نجی اسپتال بھیج دیا گیا۔ وہیں جس شراب مافیا کو گولی لگنے کی اطلاع ملی ہے فی الحال اس کا علاج پٹنہ کے پی ایم سی ایچ میں کرایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بہار میں جاری شراب بندی کے بعد دارالحکومت پٹنہ میں شراب اسمگلروں کے ٹھکانے پر چھاپہ ماری کرنے گئی پولیس کو پہلی بار شراب اسمگلروں کے ساتھ اس طرح کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس دوران پولیس کو شراب مافیا کے ذریعہ چلائی گئی گولی کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

Last Updated : Sep 5, 2020, 6:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.