ETV Bharat / jagte-raho

ریپ کی کوشش کرنے والے بزرگ کو سزا - ریپ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

عدالت نے تھانہ بھمورا کے ایک گاؤں کے بزرگ شخص کو ریپ کی کوشش کا ملزم قرار دیتے ہوئے سات برس کی قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ریپ کی کوشش کرنے والے بزرگ کو سزا
ریپ کی کوشش کرنے والے بزرگ کو سزا
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 7:16 PM IST

اترپردیش میں بریلی کی فاسٹ ٹریک کورٹ نے 75 سالہ ایک بزرگ کو لڑکی کے ساتھ ریپ کی کوشش کرنے کے الزام میں سات برس کی سزا سنائی۔

فاسٹ ٹریک کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج اروند کمار شکلا نے سنیچر کو تھانہ بھمورا کے ایک گاؤں کے اشرف احمد (75) کو ریپ کی کوشش کا ملزم قرار دیتے ہوئے سات برس کی قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اشرف احمد پڑوسی کی بچی کو دلار کرنے کے بہانے اپنے گھر کی چھت پر لے گیا اور ریپ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

سرکاری وکیل سریش بابو ساہو نے بتایا کہ 'لڑکی کے باپ نے ملزم کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرائی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی تین سالہ بیٹی پڑوس میں رہنے والے اشرف کی دکان پر جایا کرتی تھی۔ ملزم اکثر اسے گود میں اٹھا کر پیار کرتا تھا لیکن اس کی حرکت کچھ ایسی تھی کہ معصوم کے باپ نے اس سے اپنی بیٹی کو لاڈ دلار کرنے سے منع کر رکھا تھا۔'

یہ بھی پڑھیں: اصل پشمینہ کے جی آئی مارک کی تشہیر کیوں نہیں ہو پارہی ہے؟

اس کے باوجود یکم اکتوبر 2010 کو لڑکی کے باپ سے نظر بچا کر ملزم اسے بندر دکھانے کے بہانے چھت پر لے گیا اور کچھ دیر میں بچی کا باپ بھی لوگوں کے ساتھ چھت پر پہنچ گیا۔ اس نے 65 سالہ بزرگ کو ریپ کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ عدالت میں 10 سال تک چلی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے سرکاری وکیل نے 11 گواہوں کو پیش کیا۔ ثبوتوں اور گواہوں کی بنیاد پر عدالت نے اس واقعہ کو سماج کو چونکانے والا قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.