جنوبی مغربی دہلی کے علاقے وسنت کنج میں لوٹ کی واردات میں آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ تمام افراد کال سینٹر کے مالک کو لوٹنے کے بعد فرار ہوئے تھے۔ جس میں دہلی پولیس کے تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی میں جنسی زیادتی کے متعدد معاملے: کانگریس
معلومات کے مطابق دو کانسٹیبل کا تعلق تھانہ مالویہ نگر سے ہے اور ایک کانسٹیبل سائبر سیل کے اسپیشل سیل سے ہے۔ سب کو وسنت کنج نارتھ پولیس اسٹیشن میں گرفتار کیا گیا ہے۔
وہیں گرفتار کانسٹیبل میں امت، منو کما مالویہ نگر تھانے سے ہے اور کانسٹیبل سندیپ اسپیشل سیل سے ہیں۔