ETV Bharat / jagte-raho

سہارنپور: منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار - سہارنپور میں اسمگلر گرفتار

اترپردیش کے ضلع سہارنپورمیں نشیلی اشیاء کی تسکری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے افیم، اسمیک اور ہیروئن برآمد کی ہے جس کی مالیت تقریباً 10لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

سہارنپور: نشیلی اشیاء کی تسکری کرنے والا ملزم گرفتار

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 4:14 PM IST

سہارنپور تھانہ منڈی پولیس نے نشیلی اشیاء کی تسکری کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے تقریباً 10 لاکھ روپے کی مالیت کی افیم، اسمیک اور ہیروئن برآمد کی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق سہارنپور ضلع میں ایس ایس پی سہارنپور کی ہدایت پر نشیلی اشیاء کی تسکری کرنے والوں کے خلاف گرفتاری کی مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی کے تحت آج تھانہ منڈی پولیس کے ذریعہ چلکانہ روڈ پر چیکنگ کے دوران ایک ملزم منوج کمار کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو راجستھان کے ضلع کوٹہ کا رہنے والا ہے۔
سہارنپور: نشیلی اشیاء کی تسکری کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس نے اس کے پاس سے 4 کلو افیم، 100 گرام اسمیک، 20 گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ گرفتار ملزم کے پاس سے برآمد ہوئی نشیلی اشیاء کی قیمت بین الاقوامی بازار میں تقریباً 10لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ تھانہ منڈی پولیس نے ملزم کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے جب ملزم سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ وہ نشیلی اشیاء راجستھان کے جودھپور سے لے کر ہماچل پردیش میں فروخت کرتا تھا۔ واضح رہے کہ گرفتار ملزم سنہ 2006 میں کوٹہ کے تھانہ بھوانی منڈی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت جیل بھی جاچکا ہے۔

سہارنپور کے ایس پی ونت بھٹناگر نے کہا کہ ریاست میں منشیات کے اسمگلروں کو پکڑنے کے حوالے سے جاری مہم کے تحت ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے پاس سے کثیر مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ یہ منیشات افیم، اسمیک اور ہیروئن ہیں۔ وہیں، اس کی مجرمانہ ریکارڈ کے بارے میں جب تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ ملزم اس سے قبل این ڈی پی سی ایکٹ کے تحت جیل بھی جاچکا ہے اور 10 سال کی سزا کاٹ کر واپس آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کثیر مقدار میں ملے منشیات سے لگتا ہے کہ ملزم سہارنپور میں منشیات کی سپلائی کرنے کے لیے آیا تھا۔ ساتھ میں ہم اس شخص کی چھان بین کر رہے ہیں جسے یہ منشیات سپلائی کرنے کے لیے سہارنپور آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.