جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر گنگہار کو لرکانا راٹوڈیرا ضلع میں ایچ آئی وی پھیلانے کے شبہ میں پکڑا ہے۔
ڈاکٹر گنگہار ایک سرکاری اسپتال میں تعینات ہیں اور خود ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف معاملہ درج کرکے مقامی عدالت کے سامنے پیش کیاگیا۔
ضلع میں ایچ آئی وی مثبت معاملوں کی تعداد 39پہنچ جانےسے ڈر کا ماحول ہے اور افسر ایچ آئی وی معاملوں کی تعداد میں اضافے کا پتہ لگانے کی کوشش میں لگے تھے۔
ایچ آئی وی میں مبتلا افراد میں 2بچے ہیں۔
ڈاکٹر گنگہار نے اپنے اوپر لگے الزامات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف ایک سازش ہے اور وہ اپنی حالت کےبارے میں نہیں جانتے ہیں۔