ETV Bharat / jagte-raho

مکان کی انہدامی کارروائی سے دلبرداشتہ خاتون نے دیا خودکشی کا انتباہ

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پور کے دیوبند تحصیل گاؤں جھبیرن میں متنازعہ زمین پر بنے بیوہ خاتون کے مکان کو انتظامیہ کے ذریعہ گزشتہ روز جے سی بی سے منہدم کر دیا۔

مکان کی انہدامی کارروائی سے دلبرداشتہ خاتون نے دیاخودکشی کاانتباہ

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 10:56 AM IST

انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کارروائی سے بیوہ خاتون کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔

متاثرہ خاتون نے انصاف نہ ملنے کی صورت میں خودکشی کا انتباہ دیاہے اور وزیر اعلیٰ سے پورے معاملہ کی غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایس ڈی ایم دیوبند کی قیادت میں علاقہ کے گاو ں جھبیرن میں بھار ی پولیس فورس کے ساتھ پہنچے افسران نے ایک راحیلہ خاتون کے مکان کو یہ کہتے ہوئے جے سی بی کے ذریعہ منہدم کردیا تھا کہ ’یہ مکان تالاب کی زمین پر ہے‘ ۔

جب کہ متاثرہ فریق کا کہنا ہے ان کا مکان تالاب کی زمین پر نہیں بلکہ پٹے کی زمین پر تھا،جس کے تمام دستاویزات ان کے پاس موجودہیں۔

خاتون کاکہنا ہے انہیں کسی بھی طرح کا نوٹس یا پیشگی اطلاع نہیں دی گئی اور ان کے مکان کومنہدم کردیا گیا، جس سے بچے سڑک پر آگئے۔

اس معاملہ میں سابق علاقائی رکن اسمبلی معاویہ علی اور گرام پردھان عارف تیاگی نے انتظامی کارروائی کوقانون کے خلاف قرار دیا ہے۔

اس معاملے میں علاقہ کے پٹواری کی جانب سے معراج کے خلاف کوتوالی میں تالاب کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

جمعہ کے روز گاو ں جھبیرن میں ایس ڈی ایم راکیش کمار کی سربراہی میں معراج ولد انیس کا گھر انتظامیہ کی جے سی بی نے منہدم کردیا تھا۔

ان کاکہنا تھا کہ یہ مکان گاﺅں میں واقع سرکاری تالاب پر بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ملک میں مِنی ایمرجنسی جیسے حالات: سماجوادی پارٹی رہنما

اس معاملے میں علاقہ کے پٹواری آباد خان نے معراج کے خلاف کوتوالی میں سرکاری املاک پر قبضہ کرنے اور نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

مکان کی انہدامی کارروائی سے دلبرداشتہ خاتون نے دیاخودکشی کاانتباہ

انتظامیہ کی کارروائی سے دلبرداشتہ خاتون نے انصاف نہ ملنے کی صورت میں خودکشی کی دھمکی دی ہے۔

خاتون کاالزام ہے کہ شکایت کنندہ نے خود تالاب کی تین بیگھہ زمین پر قبضہ کیاہواہے۔

متاثرہ خاتون نے پورے معاملہ کی وزیر اعلیٰ سے جانچ کر کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ڈی ایم اور تحصیل دار کو معطل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.