ETV Bharat / jagte-raho

پٹرول پمپ مالک کا قتل، لاکھوں روپے لے کر بدمعاش فرار

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پٹرول پمپ مالک روپے جمع کرنے بینک جارہا تھا تبھی سکری تھانہ علاقہ میں بلیا بیلام کے پاس سنسان مقام پر موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ان کی گاڑی کو روکا اور اسے گولی مار دی، جس سے اس کی جائے واردات پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ بدمعاش روپے سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔

author img

By

Published : Dec 16, 2019, 10:18 PM IST

ای ٹی وی بھارت
پٹرول پمپ مالک کا قتل، لاکھوں روپے لے کر بدمعاش فرار

ریاست بہار کے ضلع مدھوبنی کے سکری تھانہ علاقہ میں دن دہاڑے بد معاشوں نے پٹرول پمپ مالک دھننجے کمار جھا کا گولی مار کر قتل کر دیا اور تقریباً چھ لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ پٹرول پمپ مالک روپے جمع کرنے بینک جارہا تھا تبھی سکری تھانہ علاقہ میں بلیا بیلام کے پاس سنسان مقام پر موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ان کی گاڑی روک کر دھننجے کو گولی مار دی جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس واردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاش روپے سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔

اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، وہیں واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد سب ڈویژنل پولیس افسر کامنی بالا نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کی۔

مزید پڑھیں: جامعہ معاملے میں منگل کو سماعت

واقعہ کی جانچ کے لیے کامنی بالا کی سربراہی میں خصوصی جانچ ٹیم ایس آئی ٹی کی تشکیل دی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.