اس سلسلے میں ممبئی پولیس نے دو ملزمین کو اپنی گرفت میں لیا ہے جس میں سے ایک ملزم اسی زیورات کی دوکان پر ملازمت کرتا تھا جہاں سے اس نے چوری ہے۔
ممبئی کے ماہم علاقے کی اس زیورات کی دکان پر ملزم گزشتہ 8 مہینوں سے کام کرتا تھا حیرانی کی بات یہ کی اس ملزم نے اپنا نام اور دیگر تفصیلات بھی دوکان مالک کو غلط بتائی تھی۔
ملزم نے پہلے دوکان کے مالک کا بھروسہ جیتا اور جیسے ہے دوکان مالک نے اس پر بھروسہ کرنا شروع کیا ملزم نے اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانے کا منصوبہ تیار کرنے لگا۔
ملزم ملازم نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اس دوکان سے تقریباً نے 1 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کے گہنے اور نقدی چوری کر کے فرار ہو گیا۔
یہ کیس ممبئی کرائم برانچ کے سپرد کیا گیا تھا اور انہوں نے محض 36 گھنٹے میں ہی ان دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔