مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ یہ غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ ہے۔
ضلع گیا کے پریا تھا نہ کے ایگونی نامی گاؤں میں ایک نوجوان اور خاتون کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔
کھیت کے کنارے واقع ایک درخت میں لٹکی لاش کومقامی لوگوں نے دیکھنے کے بعد اس کی اطلاع پولیس کودی ہے۔
مہلوکین کی شناخت بیس برس کے ٹونی مانجھی کے طورپر ہوئی ہے جب کہ خاتون کی شناخت ٹولو مانجھی کی اہلیہ کے طور پر ہوئی ہے۔
خاتون کی عمر چالیس برس بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے دونوں کی لاش کو اپنی تحویل لے لیا ہے اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس معاملہ کی تفتیش میں لگی ہوئی ہے۔