جب کہ دوسرے بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
گرفتار بدمعاش تھانہ کوتوالی دیہات کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست میں شامل ہے۔
اس پر 50ہزار روپے کا انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
بدمعاش کے پاس سے ایک موٹر سائیکل، طمنچہ اور زندہ کارتوس برآمد ہوا ہے۔
جب کہ اس کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے کی مہم کے تحت روز انہ سہارنپور شہر میں چیکنگ مہم چلائی جارہی ہے۔
جس کے سبب سہارنپور کی تھانہ دیہات کوتوالی میں واقع رام نگر چوکی پولیس بدمعاشو ں کے درمیان تصادم ہوگیا۔
جس میں ایک بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جب کہ دوسرا بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
بتایا جاتا ہے کہ پولیس روزانہ کی طرح چیکنگ کررہی تھی اس دوران شہر کی جانب سے پلسر موٹر سائیکل پر دو نوجوان آتے ہوئے نظر آئے۔
جن کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو نوجوانوں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ شروع کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
جس کے بعد پولیس پارٹی کی جانب سے دونوں بدمعاشوں کا پیچھا کیا گیا۔
اس میں پولیس فائرنگ میں ایک بدمعاش زخمی ہوگیا، گرفتار کیا گیا بدمعاش تھانہ دیہات کوتوالی کا ٹاپ ٹین فہرست میں شامل ہے۔
زخمی بدمعاش کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
گرفتار بدمعاش پہلے بھی کئی وارداتوں کو انجام دے چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:ششماہی جریدہ 'دستک' کی اشاعت
اس سلسلے میں ایس پی سٹی وینت بھٹناگر نے بتایا کہ روز مرہ کی طرح شہر میں چیکنگ مہم کی جارہی تھی۔
اس میں رام نگر پولیس چوکی پر تعینات پولیس اہلکار چیکنگ کررہے تھے اسی دوران شہر کی جانب سے موٹر سائیکل پر دونوجوان آتے ہوئے نظر آئے جن کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا۔
تاہم دونوں نوجوانوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے اپنی حفاظت کے لیے جوابی فائرنگ کی جس میں ایک بدمعاش زخمی ہوگیا، جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا، جس کی تلاش کی جارہی ہے۔