تینوں ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
اسپیشل سیل نے سرکاری خفیہ ایکٹ کے تحت ملزمان پر ایف آئی آر درج کیا ہے۔
خفیہ معلومات کی بنا پر اسپیشل سیل نے سینئر صحافی کو گرفتار کیا ہے۔
اسپیشل سیلس کو اطلاع ملی تھی کہ راجیو شرما کے پاس کچھ مشتبہ دستاویز ہیں۔ وہ اسے بیرون ملک چین بھیج رہے تھے۔
اسی بنیاد پر آزاد صحافی راجیو شرما کو گرفتار کیا گیا۔
اس کے پاس سے تلاشی کے دوران وزارت دفاع سے متعلق کچھ دستاویز برآمد ہوئے ہیں۔
اس کے بعد اس کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ دستاویزات بہت اہم معلوم ہوتی ہیں ، جس کے بارے میں وزارت دفاع سے معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔
اسی ضمن میں ایک چینی اور نیپالی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کیا 21 ستمبر سے اسکولز کھل جائیں گے؟
راجیو شرما کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 6 دنوں کے لیے پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
پوچھ گچھ کے دوران اسپیشل سیل نے راجیو شرما کے کہنے پر چین اور نیپال کی دو خواتین شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
یہ خواتین ایک جعلی کمپنی کے ذریعہ صحافیوں کو روپیہ فراہم کررہی تھیں اور بدلے میں انہیں بھارت کی خفیہ جانکاری مل رہی تھی۔
پولیس نے ملزمین کے موبائل فون ، لیپ ٹاپ ضبط کر لیا ہے۔