نارائن دت شرما دارالحکومت دہلی کے بدر پور اسمبلی حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
نارائن دت شرما نے اس حملہ کے بعد کہا کہ 'ان کی کار کو ایک اور کار نے روک لیا پھر نامعلوم افراد، لاٹھیوں سے ان پر حملہ کر کے فرار ہوگئے۔'
نارائن دت شرما نے کہا کہ 'میں ایک میٹنگ سے واپس آرہا تھا کہ کچھ نامعلوم افراد نے میری گاڑی پر لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ انہوں نے اپنی کار کو میری گاڑی کے سامنے روکا۔ وہ 8 یا 10 افراد تھے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ حزب مخالف کی سازش کا حصہ ہے، جس کے خلاف وہ انتخابات لڑ رہے ہیں۔ یہ پارٹی کے کارکنوں کے حوصلے کو پست کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ وہ کار کے شیشے کی شارڈ کی وجہ سے زخمی ہوگئے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر ہم گاڑی کو نہیں ہٹاتے تو یہ یہ حملہ اور بھی زیادہ خطرناک ہوتا تھا۔'
دہلی اسمبلی کے 70 نشستوں کے لئے ووٹنگ 8 فروری کو ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان 11 فروری کو ہوگا۔