ETV Bharat / jagte-raho

دوا کی دکان پر چھاپہ، بھاری مقدارمیں ماسک وسینیٹائزر برآمد - گیا کی خبر

دکاندار کی طرف سے صارفین کے مطالبہ پر ماسک اور سینیٹائزر نہیں دیئے جارہے تھے، چھاپے میں ماسک اور سینیٹائزر ملنے کے بعد شہر میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

black marketing of sanitizers and masks in gaya
ماسک و سینیٹائزر کالا بازری جاری
author img

By

Published : Mar 22, 2020, 8:19 AM IST

ریاست بہارکے گیا شہر میں حکومت وانتظامیہ کوروناوائرس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہے ۔

صاف صفائی کا خیال رکھنے کے ساتھ کھانسی وسردی اور بخار والے افراد کو ماسک لگاکررہنے پرزوردیاجارہاہے ۔

ماسک و سینیٹائزر کالا بازری جاری

جب سے حکومت اور انتظامیہ نے عوامی سطح پر بیداری لایاہے تب سے شہر میں سینیٹائزر اور ماسک کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایسے میں کچھ دکانوں کی طرف سےاضافی رقم کمانے کی غرض سے سینیٹائزراور ماسک کی کالا بازاری کی جارہی ہے ۔

لوگ سینیٹائزر اور ماسک کے لئے دکانوں میں بھٹک رہے ہیں تاہم انہیں سینیٹائزر اور ماسک نہیں مل رہے ہیں اگر کسی دکان میں مل بھی رہے ہیں تو اسکی موٹی رقم وصولی جارہی ہے۔

انتظامیہ کو اس کی اطلاع ملی تو خصوصی ٹاسک فورس کی تشکیل دیکر شہر میں چھاپے ماری کرائی گئی۔

ہفتہ کی شام کو شہر کے کوتوالی تھانہ حدود میں واقع نیو برنوال میڈیکل شاپ میں خصوصی ٹیم نے چھاپے ماری کی ،جہاں پر بڑی تعداد میں ماسک اور سینیٹائزر ملے ہیں۔

دکاندار کی طرف سے صارفین کے مطالبہ پر ماسک اور سینیٹائزر نہیں دیئے جارہے تھے، چھاپے میں ماسک اور سینیٹائزر ملنے کے بعد شہر میں کھلبلی مچ گئی ہے مکمل تفتیش کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

ایڈیشنل سب ڈویژنل آفیسر کمار کی قیادت میں چھاپہ ماری کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ یہ ٹیم ڈی ایم ابھیشیک کمار سنگھ کے حکم پر چھاپے کے لئے تشکیل دی گئی تھی ،چھاپے ماری میں ماسک اور سینیٹائزربرآمد ہوئے ہیں۔

دکاندارنے پوچھ تاچھ میں بتایاکہ ماسک استعمال کئے ہوئے ہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ استعمال کئے ہوئے اور پیکنگ کئے ہوئے ماسک کوایک ساتھ کیوں رکھا گیا ہے توانہوں نے کوئی تشفی بخش جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہاکہ ابھی تحقیقات جاری ہے اگرمعاملہ صحیح پایاگیا تو قانونی کاروائی یقینی طورسے ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.