اطلاعات کے مطابق تھانہ کوتوالی دیہات کے بنکھلا گاؤں میں برجبھان سنگھ کو نامعلوم افراد نے دن دہاڑے گولی مار کر قتل کردیا، موقع پر پہنچی پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
خبروں کے مطابق کسان آج شام اپنے کھیت پر پانی دینے کے لیے گیا تھا، اسی دوران برجبھان سنگھ کو کسی نامعلوم افراد نے گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق مقتول کسان کی لاش کے نزدیک سے طمنچہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
پولیس مذکورہ کیس کو دوسرے زاوے سے بھی جانچ کررہی ہے کی آیا کسان نے خودکشی تو نہیں کیا۔ کسان کی موت کے بعد اہل خانہ غم میں ہے اور تھانے میں تحریری شکایت بھی کی ہے۔'