دکان کے مالک آفتاب عالم کے مطابق وہ لوگ رات میں ساڑھے نو بجے دکان بند کرکے گئے تھے لیکن جب صبح آئے تو دیکھا کہ شٹر اسی طرح سے بند ہے لیکن شٹر کا تالا توٹا ہوا ہے اور دکان میں موجود سبھی موبائل غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوروں نے موبائل کے ڈبے اور چارجر دکان میں ہی چھوڑ کر موبائل صاف کردے۔'
دکان کے مالک کے مطابق ریئل می، شیاؤمی اور اوپو کمپنی کے مہنگے موبائل دکان میں رکھے گئے تھے لیکن چوروں نے ایک بھی موبائل نہیں چھوڑا اور سبھی صاف کردے۔ ڈراؤر میں تقریبا سترہ ہزار روپے کی نقدی بھی چوروں نےصاف کر دیا۔ بدقسمتی سے دکان میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگے تھے جس سے چوروں کی شناخت ہوپائے۔'
یہ دکان تقریباً دو برس پرانی ہے اور تھانہ محض چند قدم کی دوری پر ہے مزید دکان مین شاہراہ پر ہے ایسے میں چوروں نے کیسے اس واردات کو انجام دیا یہ سوچنے والی بات ہے۔
اس سلسلے میں پولس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھاگلپور شہر میں چوری کی واردات میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور اسی کی ایک کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔