ETV Bharat / jagte-raho

بھاگلپور میں بینک منیجر کا گولی مار کرقتل - بہار

بہار میں بھاگلپور ضلع کے بیہہ پور تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے ایک بینک منیجر کو گولی مارکرقتل کر دیا۔

بھاگلپور میں بینک منیجر کا گولی مار کرقتل

author img

By

Published : Sep 8, 2020, 8:48 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایاکہ بیگو سرائے ضلع کے برونی ریفائنری واقع بھارتیہ اسٹیٹ بینک کے شاخ منیجر اجنیہ کمار چودھری (46) سنیچر کی رات موٹر سائیکل سے بھاگلپور جا رہے تھے، تبھی راستے میں بگڑی ریل بالائی پل کے نزدیک پہلے سے ہی گھات لگائے بدمعاشوں نے ان کا گولی مار کرقتل کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ متوفی بینک منیجر مدھے پورا ضلع کے باشندے تھے لیکن ان کا کنبہ بھاگلپور میں رہتا ہے۔ وہ اپنے گھروالوں سے ملنے کیلئے ہمیشہ سنیچر کی رات بھاگلپور پہنچتے تھے۔

مزید پڑھیں: عاشق و معشوق کے خلاف گاؤں والوں کا غیر انسانی سلوک

قتل کی وجوہات کے بارے میں فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واقعہ کی جانکاری کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے۔

اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.