شمالی دہلی کے علی پور تھانہ علاقے کے گاؤں کھیڑا کا رہائشی جوگیندر نامی ایک کسان اپنی سوئفٹ ڈیزائر کار لے کر اپنے کھیت کی طرف جارہا تھا تب ہی اچانک کچھ بدمعاشوں نے اس پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں جوگیندر کو کافی چوٹیں بھی آئی ہیں ۔
جب جوگیندر ان بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کرنے لگا تب اطراف میں موجود لوگ وہاں پہنچ گئے اور ان بدمعاشوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ان بدمعاشوں کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
اس معاملے کے حوالے سے کسان جوگیندر نے بتایا کہ وہ صبح تقریبا 6:30 بجے کھیت کی طرف جارہے تھے کہ اچانک ان کے کار کے سامنے اسلحہ لیے ہوئے دو بدمعاشوں نے بندوق کی نوک پر ڈرانے کی کوشش کی۔ ان دو بدمعاشوں نے ان پر اینٹ سے حملہ بھی کیا، جن سے ان کی ناک زخمی ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود مزدوروں نے بدمعاشوں کو پکڑنے میں مدد کی۔معاملے کی تقریبا 2 گھنٹے بعد پولیس پہنچی،جس کے بعد ان بدمعاشوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
فی الحال پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور ان بدمعاشوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔