گذشتہ رات ارریہ کے بیرگاچھی کے مادھو پارا گاؤں کے 55 سالہ باشندہ محمد عالم کی 30 سالہ حاملہ بیوی تبسم اور تین بچے کو بے رحمی سے قتل کردیا، جس سے علاقے میں ڈر کا ماحول بنا ہوا ہے۔
جرائم پیشوں نے حاملہ خاتون کے ساتھ گھر میں سو رہے تین معصوم بچے کا بھی گلا ریت دیا۔ ہلاک ہونے والے بچوں میں عالیہ 8، شبیر 6 اور سمیر 4 شامل ہیں۔
مقامی لوگوں نے اس حادثے کا سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ' جرائم پیشہ افراد کا دل نہیں دہلا؟ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے جس نے ابھی تک ٹھیک سے دنیا بھی نہیں دیکھی تھی، ان بچوں سے کسی کو کیا دشمنی تھی؟
واضح رہے کہ گذشتہ رات ہوئے اس حادثہ کے بعد سے ایس پی دھورت سائلی نے تحقیقات شروع کردی ہے، مزید اس معاملے پولیس نے تین لوگوں کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں بھی لیا ہے۔ تاہم اس پر پولیس کچھ کہنے سے بچ رہی ہے۔
دوسری جانب پولیس مجرموں تک پہنچنے کے لیے تربیت یافتہ کتے کا بھی استعمال کررہے ہیں، اور پٹنہ سے خصوصی ٹاسک فورس ٹیم بھی پہنچی ہے۔
پولیس کے مطابق پہلی نظر میں یہ واقعہ زمینی تنازع کا ہو سکتا ہے، جبکہ اہل کا شک ہے کہ کورٹ کے ذریعہ ایک زمین کے معاملے میں محمد عالم کے حق میں فیصلے سے بغل گاؤں کے رہنے والوں نے اس کام کو انجام دیا ہو ایسا معلوم ہوتا ہے۔
بعد نماز جمعہ نماز جنازہ کے بعد خاتوں سمیت دتینوں بچوں کو پاس کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔