ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں کٹہراﺅٹ پوسٹ اوپی علاقہ کے سرمست پور گاﺅں کے نزدیک بدمعاشوں نے ایک مویشی تاجر سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ مویشی تاجر سریندر رائے مادھول مویشی بازار میں مویشی فروخت کر کے موٹر سائیکل سے اپنے گاﺅں جارہا تھا، تبھی بائیک سوار تین بدمعاشوں نے اسے اسلحہ کا خوف دکھا کر روک لیا اور اس کا روپے سے بھرا تھیلا چھین کرفرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں:فائننس کمپنی کے دفتر سے 8.82 لاکھ کی لوٹ
تاجر نے پیش آئے واردات کی اطلاع پولیس کو دی، اس سلسلے میں سریندر کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
پولیس معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپےماری کررہی ہے۔