ETV Bharat / jagte-raho

امروہہ: غیر قانونی شراب کے ساتھ دو افراد گرفتار - امروہہ جرائم خبریں

ضلع امروہہ کی گجرولا تھانہ پولیس نے اروناچل پردیش سے لائی جا رہی غیر قانونی شراب کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے، جن کے قبضے سے شراب کی 32 پٹی برآمد ہوئی ہیں۔

غیر قانونی شراب کے ساتھ دو افراد گرفتار
author img

By

Published : Dec 19, 2020, 7:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کی گجرولا پولیس نے مخبر سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر دو شراب اسمگلروں کو گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، یہ دونوں افراد اروناچل پردیش سے شراب لے کر آتے تھے ۔

غیر قانونی شراب کے ساتھ دو افراد گرفتار
اس پورے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس امروہہ اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے ایک کار کو کاشی پور سے ہاپور جاتے ہوئے روک کر دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ان کے قبضے سے غیر قانونی شراب کے 32 پٹی برآمد ہوئی ہے۔ ایس پی کے حکم پر شراب اسمگلروں کے خلاف چلائی جارہی مہم کے دوران امروہہ پولیس کو یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے، ان دونوں کے پاس سے ایک گاڑی بھی برآمد ہوئی جس کے ذریعے وہ شراب سمگل کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.